امریکی قومی سلامتی کی مشیر کا چین کا دورہ

امریکی قومی سلامتی کی مشیر کا چین کا دورہ

بیجنگ (اے پی پی) امریکہ کی قومی سلامتی کی مشیر سوزان رائس نے نومبر میں صدر براک اوباما کے دورہ چین کی راہ ہموار کرنے کے لئے پیر کو یہاں چین کے اعلی سفارتکار اور سٹیٹ قو نسلر یانگ جائیچی سے ملاقات کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ منگل کو چین کے وزیر دفاع اور وزیر خارجہ سے ملاقات کرینگی ۔سوزان رائس نے کہا کا کہ صدر اوباما امریکہ کے سامنے موجود دیگر معاملات کے علاوہ چین کو ترجیح دیتے ہیں اور "میرے اس دورے کا بنیادی مقصد اوباما اور ان کے چینی ہم منصب ژی جنپنگ کے درمیان ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون کانفرنس کے موقع پر ہونے والی ملاقات کا ایجنڈا ترتیب دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہامریکہ کے لیے چین کے ساتھ تعلقات بہت اہم ہیں اور اس طرح کے اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے تسلسل سے نتیجہ خیز تعلقات کو برقرار رکھنے اور انھیں مزید گہرا کرنے میں مدد مل سکتی ہے اور یہ امریکہ اور چین کے مفاد کے لیے اور عالمی برادری کے مفاد کے لیے ضروری ہے۔ چین ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے جو کہ 10اور 11 نومبر کو بیجنگ میں منعقد ہو رہی ہے۔ اس میں 21 ممالک کے رہنما شرکت کر رہے ہیں۔چین نے اس میں بھارت اور منگولیا کے رہنماوں کو بھی مدعو کر رکھا ہے۔

مزید : عالمی منظر