داعش نے ایک اور یرغمال لبنانی فوجی قتل کر دیا

داعش نے ایک اور یرغمال لبنانی فوجی قتل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دمشق/طرابلس(ثناءنیوز)دولت اسلامی عراق و شام "داعش" نے تیس سے زائد یرغمال بنائے گئے لبنانی فوجیوں میں سے مزید ایک اور فوجی کو قتل کر دیااور مزید فوجیوں کے قتل کی دھمکی دی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق "داعش" کی جانب سے "ٹیوٹر" پر مغوی لبنانی فوجی عباس مدلج کی خون میں لت پت لاش دکھائی گئی اورساتھ ہی یہ دعوی کیا گیاکہ مدلج کو قتل کر دیا گیا۔داعش کے بیان میں کہا گیاکہ عباس مدلج کو فرار کی کوشش میں قتل کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ داعش نے ایک ماہ قبل جنوبی لبنان کے عرسال قصبے میں گھس تیس سے زیادہ لبنانی فوجیوں کو یرغمال بنالیا تھا۔ داعش کا کہنا ہے کہ وہ لبنانی حکومت سے اپنے ساتھیوں کی رہائی کے بدلے میں یرغمالیوں کو چھوڑے گی۔ اگر ان کے ساتھ رہا نہیں کیے جاتے تو لبنانی فوجیوں کو قتل کر دیا جائے گا۔ٹیوٹر پرعباس مدلج کے قتل کے خبر سامنے آتے ہی بیروت میں یرغمالیوں کی بازیابی کے لیے جاری احتجاج میں بھی شدت آ گئی۔ مظاہرین جن میں اغوا ہونے والوں کے اہل خانہ اور سول سوسائٹی کے ارکان شامل ہیں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ زیر حراست شدت پسندوں کو رہا کر کے یرغمالی فوجیوں کو بازیاب کرائے۔ادھر لبنانی فوج نے سوشل میڈیا پر آنے والی عباس مدلج کے قتل کی ویڈیو کی تصدیق کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
 ویڈیو اور تصویر میں داعش کے ایک نقاب پوش نے عباس مدلج کو ذبح کرتے بھی دکھایا گیا۔ لبنانی فوج کے ایک عہدیدار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر "اے ایف پی" کو بتایا کہ انہیں عباس مدلج کےقتل کی ایک تصویر موصول ہوئی ہے لیکن وہ اس کی تصدیق نہیں کر سکے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -