فضل حق قریشی ، مصدق عادل کی طرف سے سیلاب سے ہونے والی تباہی پر اظہار افسوس

فضل حق قریشی ، مصدق عادل کی طرف سے سیلاب سے ہونے والی تباہی پر اظہار افسوس

 سرینگر(اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میںجموںوکشمیر پیپلز پولیٹکل فرنٹ کے سرپرست فضل الحق قریشی ا ور چیئر مین مصدق عادل نے مقبوضہ علاقے میں سیلاب اور تودے گرنے کی وجہ سے ہونے والی تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فضل الحق قریشی ا ور مصدق عادل نے سرینگر میں جاری ایک مشترکہ بیان میں سیلاب زدگان سے دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی رہنماﺅں اور کارکنوں سے کہاکہ وہ متاثرین کی مدد کیلئے مقامی رضاکاروں کے ساتھ مل کر کام کریں۔ انہوںنے کہاکہ آزمائش کی اس گھڑی کے موقعہ پر اللہ کے حضور سر بسجود ہوکر کثرت سے توبہ و استغفار کرنے کے ساتھ ساتھ آپس میں اخوت و ایثار کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے ۔

دریں اثناءفضل الحق قریشی اور پارٹی کے دیگر رہنماﺅںنے مصدق عادل کے چچا غلام نبی بٹ کی وفات پربھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیاہے ۔انہوںنے مصدق عال سمیت سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات کیلئے دعا کی۔

مزید : عالمی منظر