پریانکا کی فلم ”میری کوم“ شائقین کی توجہ کا مرکزبن گئی

پریانکا کی فلم ”میری کوم“ شائقین کی توجہ کا مرکزبن گئی
پریانکا کی فلم ”میری کوم“ شائقین کی توجہ کا مرکزبن گئی

  

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ فلم شائقین نے پریانکا چوپڑہ کا دل رکھ لیا،فلم میری کوم کوایک روز میں ہی آٹھ کروڑ روپے کا بزنس دے دیا۔شاندار پرفارمنس دینے والی پریانکا چوپڑہ کی فلم باکس آفس پر ہٹ ہوگئی ،فلم ریلیز ہونے سے پہلے چوپڑہ کا کہنا تھا کہ اگر میری کوم ہٹ نہ ہوئی تو اس کا دل ٹوٹ جائے گا،فلم میری کوم نے اوپننگ ڈی پر آٹھ کروڑ روپیکا بزنس کرکے ریکارڈ قائم کردیا،،ایک دن میں اٹھارہ سو اسکرینز پر فلم دکھائی گئی،فلم شائقین نے میری کوم کا زبردست خیرمقدم کیا۔ مہاراشٹر، اتر پردیش، راجستھان اور آسام میں فلم کو ٹیکس فری قرار دے دیا گیا،پریانکا چوپڑہ نے میری کوم کا کردار نبھایا اور اداکاری کے شاندارجوہر دکھائے ہیں،،یہ ایک باکسر لڑکی کی کہانی ہے،جس کا تعلق منی پور سے ہے۔

مزید : کلچر