ابھیشک بچن کی اپنی کبڈی ٹیم کے اعزاز میں پارٹی

ابھیشک بچن کی اپنی کبڈی ٹیم کے اعزاز میں پارٹی

ممبئی( نیٹ نیوز)بالی وڈ اداکار ابھیشک بچن نے اپنی کبڈی ٹیم جے پور پنک پینتھرز کو کبڈی کی پہلی ٹورنامنٹ جیتنے کی خوشی میں پارٹی دیدی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ابھیشک بچن کی کبڈی ٹیم جے پور پنک پینتھرز نے حال میں کبڈی کی پہلی ٹورنامنٹ جیتی ہے اداکار اپنی اس ٹیم کی کامیابی سے بے حد خوش ہیں انہوں نے اپنی کبڈی ٹیم کے تمام ارکان کو خصوصی پارٹی دی ہے۔ پارٹی کا آغاز پریس کانفرنس کے بعد ہوا جس میں انہوں نے کبڈی ٹیم کو مبارکباد دینے کے ساتھ ان کی کاوش کو بھی سراہا۔ ان کی ٹیم نے 31 مارچ کو ہونے والے میچ میں ٹیم رونیت سکریووالا کے خلاف 24 کے مقابلے میں 35 سکور کرکے میدان مار لیا۔

مزید : کلچر