گلوکار حبیب ولی محمد کے امریکہ میں انتقال پرگلوکا ر وں کااظہار افسوس

گلوکار حبیب ولی محمد کے امریکہ میں انتقال پرگلوکا ر وں کااظہار افسوس
گلوکار حبیب ولی محمد کے امریکہ میں انتقال پرگلوکا ر وں کااظہار افسوس

  

لاہور (فلم رپورٹر) گلوکار حبیب ولی محمد کے امریکہ میں انتقال پرمیلوڈی کوئین آف ایشیاءپرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی ،ظفر اقبال نیویارکر، گلوکار غلام عباس ¾ انور رفیع ¾ حمیرا چنہ اور ترنم ناز نے گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اب ایسے سچے اورسریلے گلوکار دنیا سے جا رہے ہیں۔ مرحوم نے میوزک کی دنیا میں مختصر مگر معیاری کام کیا۔ انکی یادیں اور گائے ہوئے گانے مدتوں یاد رہیں گے اور انہوں نے بہترین گلوکاری کی بدولت پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا۔

مزید : کلچر