والد جیکی شرف کی فلموں کے ریمیک میں کام نہیں کرونگا،ٹائیگر شرف

والد جیکی شرف کی فلموں کے ریمیک میں کام نہیں کرونگا،ٹائیگر شرف
 والد جیکی شرف کی فلموں کے ریمیک میں کام نہیں کرونگا،ٹائیگر شرف

  

ممبئی( نیٹ نیوز)بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف نے کہا کہ وہ اپنے والد جیکی شروف کی فلموں کے ریمیک میں کام کرنا نہیں چاہتے ۔ بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میڈیا میں یہ افواہ پھیلی ہے کہ ان کے والد جیکی شروف کی فلم ”رام لکھن“ کا ریمیک بن رہا ہے جس میں وہ مرکزی کردار ادا کریں گے اداکار نے کہا کہ یہ بے بنیاد افواہیں ہیں وہ اپنے والد کے کسی ریمیک میں کام نہیں کریں گے کیونکہ وہ اپنی الگ شناخت حاصل کرنا چاہتے ہیں میڈیا میں جو مقام انہیں حاصل ہوا ہے اس سے وہ بے حد مطمئن ہیں اور اپنی محنت جاری رکھے ہوئے ہیں اداکار کی پہلی فلم ”ہیرو پینٹی“ نے ہی دھوم مچا دی ہے اور انہیںشہرت کے مقام پر پہنچا دیا ہے۔

مزید : کلچر