بالی وڈ فلم ” خوبصورت“ کا میوزک لانچ

بالی وڈ فلم ” خوبصورت“ کا میوزک لانچ

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ فلم ” خوبصورت“ کا میوزک لانچ کر دیا گیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم میں مرکزی کردار اداکار فواد خان اور اداکارہ سونم کپور نے نبھایا ہے، فلم کی موزیک لانچ کی تقریب ممبئی میں منعقد ہوئی جس میں فلم کی پوری ٹیم نے شرکت کی۔ اس موقع پر گلوکار بادشاہ، سونیدی چوہان اور سدھا مہاپترا نے لائیو پرفارمنس بھی پیش کی۔ فلم کی ہدایات ششنکا گھوش نے دی ہے۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں کرن کھیر اور رتنا پھاٹک شامل ہیں۔ فلم 19 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید : کلچر