مقابلہ حسن کی تاریخ کے سب سے بڑے سکینڈل

مقابلہ حسن کی تاریخ کے سب سے بڑے سکینڈل
مقابلہ حسن کی تاریخ کے سب سے بڑے سکینڈل

  

نیویارک(نیوز ڈیسک)دنیا کی حسین ترین خواتین کے انتخاب کیلئے منعقد کئے جانے والے مقابلہ حسن بے نیاہ توجہ حاصل کرتے ہیں لیکن ان مقابلوں میں بعض دعفہ انتہائی شہرت حاصل کرنے سکینڈل بھی سامنے آجاتے ہیں ۔چند مشہور سکینڈل پہش خدمت ہیں۔

1.امریکہ میں منعقد ہونے والے مس یوایس اے 2007میں ایشی ہارڈر فاتح قرار پائی لیکن جلد ہی اس حسینہ کو تاج واپس کرنے کا حکم دے دیا گیا کیونکہ معلوم ہوا کہ وہ مقابلے میں شرکت کے وقت حاملہ تھی۔مقابلے کے قوانین کے مطابق حاملہ یا بچوں والی خواتین شامل نہیں ہو سکتیں ۔

2.ایک اور مس یوایس اے لیونا گیج کو فتح کے اگلے ہی دن نااہل قرار دے دیا گیا کیونکہ اس کی ساس نے پول کھول دیا کہ حسینہ شادی شدہ اور دو بچوں کی ماں ہے اور اس کی عمر بھی بتائی گئی 21سال کی بجائے 18سال ہے۔

3.مس امریکہ منتخب ہونے والی پہلی افریقی امریکی لڑکی ونیسا ولیمز کی کئی سال پہلے چھینے والی فحش تصاویر کے دوبارہ سامنے آنے پر اعزاز سے محروم کر دی گئی۔

4.مس نواڈا2007کیٹی پرائس کی فحش تصاویر myspaceویپ سائٹ پر شائع ہونے کے بعد اسے تاج مجرم کر دیا گیا۔

5.اوکسانا فیڈ ورووا2002میں مس یونیورس منتخب ہوئی لیکن جلد ہی معلوم ہوا کہ وہ اس عہدے سے متعلق ذمہداریاں ادا نہیں کر رہی اگرچہ اس نے جواب دیا کہ وہ یونیورسٹی کی تعلیم کی وجہ سے وقت نہیں نکال پا رہی لیکن انتظامیہ نے اسے اعزاز سے محروم کر دیا۔

مزید : تفریح