سول نافرمانی تحریک: عمران خان نے بجلی وگیس کے بلز ادا نہیں کئے

سول نافرمانی تحریک: عمران خان نے بجلی وگیس کے بلز ادا نہیں کئے
 سول نافرمانی تحریک: عمران خان نے بجلی وگیس کے بلز ادا نہیں کئے

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنی اعلان کردہ سول نافرمانی کی تحریک پر عمل کرتے ہوئے اس مہینے بجلی اور گیس سمیت کوئی یوٹیلٹی بل ادا نہیں کیا گیا۔ میڈیا کو جاری بیان میں عمران خان نے بتایا کہ اس مہینے بجلی کے بل کی مد میں 44 ہزار روپے ادا کرنے تھے جس کی آخری تاریخ 8ستمبر تھی ،تاریخ گزر چکی ہے اور میں نے یہ بل ادا نہیں کیاجبکہ بل ادا کئے جانے سے متعلق وزیر اطلاعات پرویز رشید کا بیان جھوٹ پر مبنی اور حکومتی پروپیگنڈے کا حصہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گھر پر کام کرنے والے عملے کو بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ یوٹیلٹی بلز ادا نہ کریں اور سول نافرمانی کی تحریک کا حصہ بنیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں