نجم سیٹھی کے پس پردہ فیصلے کرنے کی باتوں میں صداقت نہیں، شہر یار

نجم سیٹھی کے پس پردہ فیصلے کرنے کی باتوں میں صداقت نہیں، شہر یار

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان نے کہا ہے کہ ان باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ ابھی بھی بورڈ کے فیصلے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کے کہنے پر کئے جارہے ہیں اور نہ ہی اہم فیصلے نجم سیٹھی پس پردہ کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ مصباح الحق کو سر ی لنکا کے خلاف سیریز کے بعد کوئی وارننگ نہیںدی گئی ہے اور نہ ہی ان سے اس حوالے سے کوئی باز پرس کی گئی ہے میں بورڈ کا بااختیار سربراہ ہوں اور خود مرضی سے فیصلے کرتے ہوں سری لنکا کے خلاف سیریز سے قبل مصباح بہترین فارم میں تھے اور اب ان کو ذمہ دار ٹھہرا کر کپتانی سے ہٹادینا اچھا درست نہیں ہوگا میں ان کو ابھی ٹیم کا کپتان دیکھنا چاہتا ہوں شہر یار خان نے کہا کہ 2008 سے قبل بھارتی عوام قومی کھلاڑیوں سے بہت پیار کرتی تھی لیکن ممبی واقعہ کے بعد صورتحال بدل گئی ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی