قومی کبڈی ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کرے گی، رانا سرور

قومی کبڈی ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کرے گی، رانا سرور

لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سرور نے کہا ہے کہ قومی کبڈی ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کرے گی، یہ گیمز 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک کوریا میں کھیلی جائے گی۔اور کبڈی کا ایونٹ 28 ستمبر سے3 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔ایشین گیمز میں پاکستان کو گروپ اے میں بھارت، بنگلہ دیش اور تھائی لینڈ کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

 جبکہ گروپ بی میں ایران، جاپان، ساﺅتھ کوریا اور ملائیشیا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی