ویسٹ انڈیز کی بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ پر گرفت مضبوط
کنگز ٹاﺅن( نیٹ نیوز) ویسٹ انڈیز کی بنگلہ دیش کے خلاف کنگز ٹاﺅن ٹیسٹ پر گرفت مضبوط ہوگئی تیسرے روز ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 407 رنز تین کھلاڑی آﺅٹ پر دوبارہ شروع کی تو کریگ براتھویٹ 205 اور چندر پال 51 رنز پر کھیل رہے تھے، براتھویٹ چوتھے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 212 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد تیج الاسلام کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ شیونارائن چندر پال نے 85 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ 484 کے مجموعی سکور پر ویسٹ انڈین کپتان دنیش رامدین نے اننگز ڈیکلیئر کر دی۔ ڈیبیو ٹیسٹ کھیلنے والے نوجوان سپنر تیج الاسلام نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ بنگلہ دیشی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور اس کی پہلی دو وکٹیں 18 کے مجموعی سکور پر گر گئیں۔ تمیم اقبال ایک اور امرالقیس 9 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔ شمس الرحمان اور مومن الحق نے تیسری وکٹ میں قدرے بہتر بیٹنگ کی اور ٹیم کا سکور 80 تک پہنچا دیا، شمس الرحمان 35 اور مومن الحق 51 رنز بنانے کے بعد آﺅٹ ہوگئے۔ اس کے بعد بنگلہ دیشی بلے باز وقفے وقفے سے آﺅٹ ہوتے رہے اور پوری ٹیم 302 رنز کے خسارے کے ساتھ 182 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔ کپتان مشفق الرحیم 48رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے سلیمان بین نے 5 اور جرمائن بلیک ووڈ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔