آفریدی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے مضبوط میدوار بن کر سامنے آگئے

آفریدی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے مضبوط میدوار بن کر سامنے آگئے

لاہور( سپورٹس رپورٹر)آسٹریلیا کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی قیادت کے لئے آل راﺅنڈرشاہد خان آفریدی مضبوط میدوار بن کر سامنے آئے ہیں۔ شاہد آفریدی نے 2010میں وقار یونس سے اختلافات کے بعد کپتانی چھوڑ دی تھی۔جبکہ آسٹریلیا کی سیریز میں مصباح الحق کو ایک اور لائف لائن دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔وہ ون ڈے اور ٹیسٹ کی کپتانی کریں گے۔معین خان بدستور چیف سلیکٹر اور منیجر کی ذمے داریاں نبھاتے رہیں گے۔پی سی بی کے پاس جو آپشن تھے ان میں شاہد آفریدی،فواد عالم اور صہیب مقصود شامل تھے۔تاہم اس وقت پاکستان کرکٹ بورڈ کسی نئے کھلاڑی کو کپتانی دے کر نئے مسائل کو کھڑا نہیں کرنا چاہتا۔شاہد آفریدی کو کپتانی دینے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اگر مصباح الحق آسٹریلیاکی سیریز میں بھی ناکام رہتے ہیں تو پھر پی سی بی کے پاس ورلڈ کپ سے قبل انہیں کپتانی سونپ دینے کا آپشن ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی