سکواش ٹیم ایشین گیمز میں شاندار کارکردگی دکھائیگی،جمشید گل

سکواش ٹیم ایشین گیمز میں شاندار کارکردگی دکھائیگی،جمشید گل

اسلام آباد(اے پی پی)قومی ٹیم کے کوچ جمشید گل نے کہا ہے کہ قومی سکواش ٹیم ایشین گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا ایشین گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے مصحف کمپلیکس میں جاری ہے جس میں چار مرد اور چار خواتین کھلا ڑی حصہ لے رہے ہیں جن میںدانش اطلس، ناصر اقبال، فرحان محبوب اور فرحان زمان جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں ماریہ طور، مقدس اشرف، ثمر انجم، اور رفعت خان شامل ہیں، جمشید گل نے کہا کہ کھلاڑی تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کر رہے ہیں اور امید ہے کہ کھلاڑی ایشین گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایشین گیمز میں 10 رکنی قومی سکواش کا دستہ شرکت کرے گا جو 18ستمبر کو کوریا روانہ ہوگا۔ ایشین گیمز 19ستمبر سے 4 اکتوبر تک کوریا میں کھیلی جائے گی دستہ چار مرد، چار خواتین کھلاڑی اور دو آفیشلز پر مشتمل ہوگا۔ مرد کھلاڑیوں میں دانش اطلس، ناصر اقبال، فرحان محبوب اور فرحان زمان جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں ماریہ طور، مقدس اشرف، ثمر انجم، اور رفعت خان شامل ہیں آفیشلز میں منیجرطارق رانا اور کوچ جمشید گل شامل ہیں کیمپ میںشریک کھلاڑیوں نے بھی اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ و ہ ایونٹ میں عمدہ پرفارمنس دینے کےلئے تیار ہیں اور یہ ایونٹ بہت اہمیت کا حامل ہے جس میں کامیابی سے ہمکنار ہو ں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی