سیلاب کی تباہ کاریوں میں اپنے بھائیوں کوتنہا نہیں چھوڑینگے:ایس ایم نصیر

سیلاب کی تباہ کاریوں میں اپنے بھائیوں کوتنہا نہیں چھوڑینگے:ایس ایم نصیر


لاہور(کامرس رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ریجنل چےئرمین ایس ایم نصیر نے کہا کہ پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر قوم رنجیدہ ہے مشکل کی اس گھڑی میں اپنے بھائیوں کوتنہا نہیں چھوڑینگے۔اس مشکل وقت میں پوری قوم کو یکجا ہوناہو گا اور بڑھ چڑھ کر متاثرین کیلئے امدادی سر گرمیوں میں حصہ لینا ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ شدید بارشوں و سیلاب سے لاکھوں پاکستانی سخت مشکلات سے دو چار ہیں ،قوم اللہ کے حضور سر بسجود ہو جائے۔بزنس کمیونٹی ملک بھر میں آئی ڈی پیز کے ساتھ ساتھ سیلاب سے متاثرہ پاکستانیوں کی امداد کے لئے ہمیشہ کی طرح بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے کیونکہ ہم اپنی ذمہ داری سے آگاہ ہے۔ایس ایم نصیر نے مزید کہا کہ قدرتی آفات سے تباہی کے پیش نظر دھرنے کی سیاست کو خیر باد کہہ کر سیلاب سے متاثرہ لوگوں اورآئی ڈی پیزکی مدد کے لئے میدان میں آنا چاہئے،سب کو مل کر متاثرین کی مدد کرنی چاہئے کیونکہ اس قدرتی آفات سے ابھی تک سو سے زیادہ لوگ جاں بحق ہو چکے ہیں جو بہت ہی افسوس ناک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام حکومت اور سیاسی لوگوں کی امداد کے طالب ہیں ۔حکومت کو متاثرین کی املاک کے نقصان کا ازالہ کرنا چاہئے۔اس مشکل گھڑی میں ہمیں سیلاب سے متاثرہ اور آئی ڈی پیز کے ساتھ کھڑے ہو کر ان کا دکھ درد بانٹنا چاہئے۔آپریشن کی وجہ سے ہمارے لاکھوں قبائلی بہن بھائی بھی کھلے آسمان تلے ہماری امداد کے منتظر ہیں اورہم سیاسی دھرنے اور تقرریں کرنے میں مصروف ہیں۔ایس ایم نصیر نے مزید کہا کہ وطن عزیز کی ترقی کیلئے سنجیدہ اور نتیجہ خیز کاوشیں کرنا ہو نگی ۔ انا اور ضد چھوڑ کر مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرئے کیونکہ ملک مزید نقصان کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے اوسب مل کر سیلاب سے متاثرہ لوگوں اور آئی ڈی پیز کی امداد کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

مزید : کامرس