پی سی بی ملازمین کی سالانہ کاکردگی رپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ

پی سی بی ملازمین کی سالانہ کاکردگی رپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(آئی اےن پی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے ملازمین کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے سالانہ اے سی آر کے اجرا ءکا فیصلہ کرلیا۔پی سی بی کے قیام کو پچاس سے زائد سال ہوچکے ہیں اور آج تک اس ادارے میں ایک ہزار سے زائد ملازم کام کرتے ہیں لیکن اس ادارے میں سالانہ کارکردگی رپورٹ بنانے اور اس کا جائزہ لینے کا تصور نہیں تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان کے مطابق تاریخ میں پہلی بار اے سی آر کو متعارف کرایا جارہا ہے۔ہر شعبے کا سربراہ اپنے ماتحت کام کرنےوالوں کی اے سی آر تیار کرے گا اور اسی کی بنیاد پر پی سی بی میں ملازمین کی ڈاﺅن سائزنگ بھی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ایک دم سے کسی ملازم کو فارغ نہیں کیا جائے گا بلکہ چھ سات ماہ میں ایک طریقہ کار کے تحت ڈاﺅن سائزنگ ہوگی۔