ہوا میں نمی کے باعث کپا س پر سبز تیلے اور تھر پس کے حملہ کا اندیشہ
سرگودھا (اے پی پی) زرعی ماہرین نے بتا یا ہے کہ نمی والے موسم میں کپا س پر چست تیلے کا حملہ بڑھنے کا خطر ہ ہوتا ہے اس لیے کا شت کارو ں کو چاہیے کہ و ہ ہفتہ میں 2 با ر پیسٹ سکاﺅ ٹنگ کریں۔ ماہرین کے مطابق سفید مکھی کپا س کا رس چوسنے والا انتہائی خطرناک کیڑا پتہ مروڑ وائرس کو پھیلا نے کا ذریعہ بنتا ہے سفید مکھی کے بالغ اور بچے ہر وقت فصل پر موجو د ہوں تو کا شت کار زرعی ماہرین کے مشور ہ سے ایسے زہر کے سپرے کا انتخاب کریں جو ان دونوں کے خلاف موثر ہو کا شت کا ر ایک ہی زہر کا سپرے بار بار نہ کریں کیونکہ اس سے کیڑوں کی قوت مدافعت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
کپاس کے کا شت کا رسفید مکھی یا چست تیلہ کے تدار ک کیلئے زرعی ماہرین سے مشورے کرتے رہیں اور بار شوں کے دوران خاص کر کپا س کے کھیتوں کی پیسٹ سکاﺅٹنگ ہفتہ میں 2بار جاری رکھیں ۔