بھارت کا پاکستا ن اور افغانستان سے20ہزار ٹن پیاز درآمد کرنیکا فیصلہ

بھارت کا پاکستا ن اور افغانستان سے20ہزار ٹن پیاز درآمد کرنیکا فیصلہ

                                         لاہور (این این آئی) پیداوار میں کمی اور قیمتوں میں استحکام کےلئے بھارت، پاکستان اور افغانستان سے 20 ہزار ٹن پیاز درآمد کرےگا۔ رواں سال کے اختتام پر بھارت میں اس بات کے اندیشے کا اظہارکیا گیا تھا کہ خریف کی پیداوار نہ ہونے کے باعث پاکستان اور افغانستان سے پیاز درآمد کی جائےگی۔ ذرائع کے مطابق نیشنل ایگریکلچر کوآپریٹنگ مارکیٹنگ فیڈریشن نے متعلقہ ممالک سے قیمتوں پر بات چیت کا عندیہ دےدیا ہے، جس کے تحت ابتدائی طور پر 20ہزار ٹن پیاز درآمد کیا جائیگا۔ 2013-14ءمیں بھارت میں پیاز کی پیداوار ایک کروڑ 92لاکھ ٹن رہی، عام حالات میں یہ ایک کروڑ ساٹھ لاکھ تک رہتی ہے۔ بھارتی حکومت نے ملک بھر کے 60سینٹرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ پیاز کی قلت والے علاقوں میں قیمتوں پر خصوصی نظر رکھیں۔

مزید : کامرس