گراﺅنڈ انتظامیہ بارش رکنے کے باوجود پانی نکالنے میں ناکام

گراﺅنڈ انتظامیہ بارش رکنے کے باوجود پانی نکالنے میں ناکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                            لاہور(افضل افتخار) لاہور میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث جہاں پر مختلف شعبوں کے کام متاثر ہوئے ہیں وہی پر کھیلوں کو بھی نقصان کا سامنا کرنا پڑا کئی دن وقفہ سے وقفہ سے جاری رہنے والی بارشوں کی وجہ سے شہر میں کھیلوں کے مقابلے منسوخ کردئیے گئے جبکہ گراﺅنڈز میں کھڑا پانی بارش روکے دودن گزر جانے کے باوجود ابھی تک نہیں نکالا جاسکتا جو انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتاثبوت ہے پنجاب سپورٹس بورڈ اور واسا انتظامیہ نے پانی کی نکاسی کا سسٹم ٹھیک کے بجائے آنکھیںبند کرلی اور خاموش تماشائی بن گئی نشتر پارک سپورٹس کمپلکیس فیصل ٹاﺅن ، شاہ فیصل کرکٹ گراﺅنڈ ،ماڈل ٹاﺅن فٹبال گراﺅنڈ ،قذافی سٹیڈیم،ایل سی سی اے کرکٹ گراﺅنڈ سمیت دیگر گراﺅنڈ میں بارش کے پانی کی وجہ سے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد روکا ہوا ہے اور انتظامیہ کے بلند و بانگ دعوﺅں کے باوجود ابھی تک عملی طور پر کچھ نہیں کیا گیا جس پریہ کہنا مشکل ہے کہ کب تک ان گراﺅنڈ ز میں کھیلوں کے مقابلوں کا دوبارہ انعقاد ہوسکے گا اس حوالے سے جب انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہم اس حوالے سے جلد از جلد اقدامات بروئے کار لارہے ہیں بارش اتنی شدید ہوئیں کہ ایکدم اس پر قابو پانا مشکل ہوگیا لیکن جلد ہی ہم صورتحال پر قابو پالیں گے اور کھیلوں کا دوبارہ سے انعقاد ممکن ہوگا جبکہ مستقبل کے لئے بھی ہم نے اس حوالے سے پلان تیار کرلیا ہے۔