کاروباری ہفتے کے پہلے روز بہتری‘ انڈیکس29500پوائنٹس پر مستحکم

کاروباری ہفتے کے پہلے روز بہتری‘ انڈیکس29500پوائنٹس پر مستحکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکس چینج میںکاروباری ہفتے کے پہلے روز اتار چڑھاو¿ کے بعد تیزی رہی تاہم کے ایس ای 100انڈیکس کی29500کی نفسیاتی حد پر مستحکم ۔سرمایہ کاری مالیت میں10ارب26کروڑ روپے سے زائد کااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت40.86فیصدکم جبکہ56.84فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاو¿سز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے آئل ، بینکنگ ،توانائی ،سیمنٹ اور فرٹیلازئرسیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران کے ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 29728پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم فروخت کے دباو¿ پرافٹ ٹیکنگ اور سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت برقرار رہنے کے سبب مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظر آئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی ،جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا تاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا ۔ماہرین اسٹاک کے مطابق سیاسی صورت حال بہتر ہونے کی امید پر غیر ملکی سرمایہ کار مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کررہے ہیں ،جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس71.82پوائنٹس اضافے سے 29585.60پوائنٹس پر بند ہوا ۔

مجموعی طور پر 336کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے 191کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں اضافہ ،183کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں کمی جبکہ 22کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں10ارب 26کروڑ 6لاکھ 65ہزار 210روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کار کی مجموعی مالیت بڑھ کر 69کھرب52ارب 24کروڑ 81لاکھ 44ہزار 813روپے ہوگئی ۔پیر کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں8کروڑ 98لاکھ 24ہزار 900شیئرز رہیں جو جمعہ کے مقابلے میں6کروڑ 20لاکھ 69ہزار100شیئرز کم ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاو¿ کے حساب سے یونی لیور فوڈز کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت 385.00روپے اضافے سے 8385.00روپے اور ویتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 199.92روپے اضافے سے 4198.40روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت 172.50روپے کمی سے10390.00جبکہ باٹا پاک کے حصص کی قیمت 121.72روپے کمی سے 3228.28روپے ہوگئی ۔پیر کو ٹی آر جی پاک کی سرگرمیاں1کروڑ12لاکھ 79ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت 7پیسے کمی سے 2.51روپے جبکہ فیصل بینک کی سرگرمیاں76لاکھ 91ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت47پیسے اضافے سے 17.14روپے ہوگئی ۔پیر کو کے ایس ای 30انڈیکس 3.24پوائنٹس اضافے سے 20454.02پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس 97.84پوائنٹس اضافے سے 48507.26جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 63.50پوائنٹس اضافے سے 21778.93پر بند ہوا ۔

مزید :

کامرس -