چیمپئنز لیگ لاہور لائنز کی کرکٹ ٹیم بھارت روانہ

چیمپئنز لیگ لاہور لائنز کی کرکٹ ٹیم بھارت روانہ

              لاہور( سپورٹس رپورٹر)لاہور لائنز کی کرکٹ ٹیم کو بھارت میں ہونے والی چیمپئنز لیگ کوالیفائنگ کرکٹ ٹونامنٹ میں شرکت کے لئے بھارت کے سفارت خانہ نے ویزے جاری کردیئے ہیں ۔پی سی بی کے ترجمان راضا راشد کے مطابق کھلاڑیوں کو بھارتی سفارت خانہ نے ویزے جاری کرکے پاسپورٹ واپس دیدئے ہیں اور لاہور لائنز کی کرکٹ ٹیم بھارت میں ہونے والی چیمپئنز لیگ کوالیفائنگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے لاہور سے دہلی کے لئے روانہ ہوئی لاہور لائنز کی ٹیم میں چھ انٹرنیشنل کھلاڑی اور ڈومیسٹک کھلاڑی شامل ہیں ۔کھلاڑی بھارت میں بہترین پرفامنس دکھانے کے لئے پر امید نظر آرہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ٹیم بھارت میں قوم کو مایوس نہیں کرے گی ۔ٹیم نئی دہلی میں ایک رات قیام کے بعد رائے پور جائے گی ۔لاہور لائنز میں کئی انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی موجودگی میں توقع کی جارہی ہے کہ ٹیم مین راﺅنڈ کے لئے کوالیفائی کرلے گی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی