نئی ٹیکسٹائل پالیسی کا اعلان رواں ماہ کے دوران کیا جائےگا

نئی ٹیکسٹائل پالیسی کا اعلان رواں ماہ کے دوران کیا جائےگا

کراچی(این این آئی) نئی ٹیکسٹائل پالیسی کا اعلان رواں ماہ کیا جائےگا، پالیسی میں قالین بافی، دستکاری اور دیگر صنعتوں کی ترقی کےلئے مراعات کا اعلان کیا جائےگا۔وزارت ٹیکسٹائل کے مطابق وفاقی وزیر ٹیکسٹائل عباس خان آفریدی رواں ماہ نئی ٹیکسٹائل پالیسی کا اعلان کرینگے، نئی ٹیکسٹائل پالیسی میں قالین بافی، دست کاری اور ریشمی دھاگے کی صنعت جیسی چھوٹی صنعتوں کو سہولیات اور مالی معاونت فراہم کی جائےگی۔

، پالیسی میں بین الاقوامی مارکیٹ میں مقامی برانڈ متعارف کروانے کےلئے ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کا فیصلہ بھی کیا ہے جبکہ چھوٹی صنعتوں کو سہولتیں فراہم کرنے کےلئے ملک کے 4بڑے شہروں میں نئے گارمنٹس ہاﺅس بھی قائم کئے جائینگے۔

مزید : کامرس