غزالی پریمئر کالج کے نہم جماعت کے شاندار نتائج کے ضمن میں تقریب کا اہتمام

غزالی پریمئر کالج کے نہم جماعت کے شاندار نتائج کے ضمن میں تقریب کا اہتمام

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے ذیلی ادارے غزالی پریمئر کالج کے نہم جماعت کے شاندار تعلیمی نتائج کے ضمن میں طلبہ کی حوصلہ افزائی کیلئے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ شیخ زائد اسلامک سینٹر (پنجاب یونیورسٹی) کے ہال میں ہونے والی اس تقریب کے انعقاد کا مقصد طلبہ کی آﺅٹ پٹ پر انہیں  سراہنا اور آئندہ مزید محنت کیلئے ان کی حوصلہ افزائی کرنا تھا ۔ تقریب میں نہم جماعت کے پوزیشن ہولڈر بچوں کے علاوہ ان کے والدین اور عزیز و اقارب نے بھی شرکت کی ۔ تقریب کی صدارت غزالی پریمئر کالج کے صدر بورڈ آف ڈائریکٹرز میجر (ر) رفیق حسرت نے کی جبکہ دیگر سماجی و سیاسی راہنما اور تعلیمی شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں ۔ تقریب میں بچوں کو ان کے نتائج پر مبارکباد دی گئی اور انہیں مزید محنت کی تلقین کے ساتھ ساتھ تعلیمی کارکردگی کو اساتذہ کی محنت سے منسلک کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر بچوں کو کیش و دیگر انعامات سے بھی نوازا گیا جبکہ آئندہ سال دسویں جماعت کے بورڈ امتحانات میں بھی ایسی ہی کارکردگی کی امید کا اظہار کیا گیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4