گِدھوں کے عالمی دن کے حوالے سے لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی میں آگاہی سیمینار

گِدھوں کے عالمی دن کے حوالے سے لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی میں آگاہی ...

لاہور (پ ر) ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے گِدھوں کے عالمی دن کے حوالے سے لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا۔ جس کا مقصد طلباءمیں اس ناپید ہوتی نسل کی اہمیت کو اجاگر کرنا، گِدھوں کو لاحق خطرات سے متعلق آگاہ کرنا اور مستقبل میں ان کی تعداد پھر سے بڑھانے کیلئے لائحہ عمل اختیار کرنا تھا۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کی عظمیٰ سعید کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں گِدھوں کی تعداد بہت زیادہ ہوا کرتی تھی لیکن گھریلو مویشیوں کو (ڈکلو فینک سوڈیم) زیادہ مقدار میں دینے کی وجہ سے جب ان مویشیوں کی ہلاکت ہو جاتی تھی اور جب گِدھ ان کا گوشت کھاتے تھے، اس سے گِدھوں کی موت واقع ہو جاتی تھی اور یہی وجہ ہے کہ گِدھ معدومی کے خطرات سے دوچار ہیں۔ عظمیٰ سعید نے گِدھوں کے تحفظ کیلئے ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے کردار پر روشنی ڈالی جس میں ڈکلو فینک سوڈیم کے استعمال پر حکومتی سطح پر مکمل پابندی اور لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا شامل ہے۔ سیمینار میں طلباءکو بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈاکیومنٹری (معدوم ہوتے گِدھ۔Missing Vultures) بھی دکھائی گئی جسے طلباءنے بہت سراہا۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے گِدھوں کے تحفظ کیلئے پراجیکٹس پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

 اور اختتام پر طلباءنے گِدھوں کی اہمیت کے حوالے سے سوالات بھی پوچھے جسے ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے نمائندوں نے جوابات دیئے۔ سیمینار کے اختتام پر تمام شرکاءنے ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے کردار کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ گِدھوں کی آگاہی مہم میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4