آئی ایس او طالبات کاکنونشن 26ستمبرکو منعقد ہوگا

آئی ایس او طالبات کاکنونشن 26ستمبرکو منعقد ہوگا

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)آئی ایس او طالبات کا ۲۶ سالانہ نقیب ولایت 26 کنونشن 26ستمبر سے لاہور میں منعقد ہوگا:مرکزی صدرطالبات آئی ایس او امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی شعبہ طالبات کی مرکزی صدر فاطمہ خان نے مرکزی کنونشن کے حوالے سے اہم اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او کا سالانہ کنونشن ہر سال کی طرح امسال بھی جوش و خروش کے ساتھ فدایان راہ خدا پنے ارتقائی نظریاتی مقاصد کے حصول کے لئے منائیں گے آئی ایس او جہاں اسلام کے ابدی و آفاقی پیغام کی عملی تعبیر کے لئے ہمہ وقت مصروف کار ہیں ۔ وہاں نوجوان کی فکری نظریاتی تربیتی شعور کے لئے پیہم کوشاں ہیں ۔

 ملت اسلامیہ میں مثبت اقدار کے لئے نوجوان بہنوں کا کردار اثاثی نوعیت کا حامل ہے انہوں نے مزید کہا کہ کنونشن میں تعلیمی و فکری کانفرنس کا اہتمام کیا جائے گا جو امامیہ طالبات کے لئے مفید ثابت ہوگا

کنونشن کے آخری روز نئی مرکزی صدر کا انتخاب و اعلان کیا جائے گا کنونشن مین ملک بھر طالبات شریک ہونگی

مزید : میٹروپولیٹن 4