ڈی سی اوکے مختلف علاقوں میں دورے،پانی کی نکاسی اور ڈینگی مہم کا جائزہ لیا

ڈی سی اوکے مختلف علاقوں میں دورے،پانی کی نکاسی اور ڈینگی مہم کا جائزہ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے شہر میں بارشی پانی کی نکاسی آب کا جائزہ لینے اور ڈینگی مہم کے حوالے سے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور واسا اہلکاروں اور ٹاؤن انتظامیہ کی طرف سے نکاسی آب کے کام کا معائنہ کیااس ضمن میں ڈی سی او لاہور نے فروٹ اینڈ سبزی منڈی بادامی باغ میں بارشی پانی کی نکاسی آب کا جائزہ لیااس موقع پر انہوں نے بتایاکہ واسا کے اہلکار اور ٹا ؤن انتظامیہ کے ملازمین موٹریں لگا کر بارشی پانی نکال رہے ہیں ڈی سی او نے گلشن راوی پل کے نیچے سڑک پر پڑنے والے گڑھے کا جا ئزہ بھی لیا اس موقع پر کرین پر کا م کر نے والے واسا اہلکار کو بہترین کارکردگی پر دس ہزار روپے انعام بھی دیابعد ازں انہوں نے لبرٹی میں نورجہاں روڈ پر بارشی پانی کے باعث پڑنے والے گڑھے کو پُر کر نے کا جائزہ بھی لیااس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اور گلبرگ ٹا ؤن کا عملہ ان کے ہمراہ تھا۔علا وہ ازیں ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان نے کما ہاں گا ؤں اور کریم بلاک اقبال ٹا ؤن کے قبرستان میں بارشی پانی کی مو جودگی کا سختی سے نوٹس لیا ،دریں اثناء ڈی سی او نے انسداد ڈینگی مہم کے تحت انار کلی اور اس سے ملحقہ آبادیوں کا دورہ کیا اور ڈینگی سرویلنس پر مامور ٹیموں کی کارکردگی اور کام کو چیک کیا انارکلی سے ملحقہ گلیوں میں گندگی کے پڑے ہوئے ڈھیر کا سختی سے نوٹس لیا اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اہلکاروں کی سخت سرزنش کی ڈی سی اولاہور نے کہ کہ ضلعی انتظامیہ ڈینگی مچھر/وائرس کے خلاف لڑنے کے لیے پوری کمر بستہ ہے اور ضلع بھرمیں12سونئے اہلکارڈینگی سرویلنس کریں گے انہوں نے ملازمین اور عوام الناس کو ہدایت کی کہ حالیہ مون سون کی بارشوں کی وجہ سے ڈینگی مچھر کی افزائش کا خطرہ ہے علا وہ ازیں انہوں نے سمن آباد گورنمنٹ جونےئر بوائز سکول کا دورہ کیا اور سکول کی چھت پر پڑی پانی کی ٹینکی سے ڈینگی لاروا برآمد ہو نے پر ڈی سی او لاہور نے سکول ہیڈ ماسٹرملک عظیم کے خلاف مقدمہ درج کر وانے کے احکامات جا ری کر دئیے ڈی سی او نے سوڈیوال میں 6روز سے پانی کی عدم دستیابی کی خبر پر سخت نو ٹس لیتے ہوئے ایم ڈی واسا سے رپورٹ طلب کر نے کے ساتھ ساتھ متا ثرہ علا قے میں فور ی طور پر پانی کی سپلائی بحال کر نے کی ہدایت جا ری کر دی ہے۔انہوں نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ستوکتلہ کی پرنسپل کے خلاف مبینہ طور پر زاید فیس وصول کر نے پر اہل علا قہ کے مکینوں کے احتجاج کی خبر پر سخت نو ٹس لیا