ایل ڈی اے کے جوہر اور فیصل ٹاﺅن میں 7کمرشل پلاٹ2کروڑ65لاکھ میں نیلام

ایل ڈی اے کے جوہر اور فیصل ٹاﺅن میں 7کمرشل پلاٹ2کروڑ65لاکھ میں نیلام

لاہور (خبر نگار)لاہور ڈویلپمنٹ اتھار ٹی کے زیر اہتمام جو ہر ٹاﺅن اور فیصل ٹاﺅن مےںواقع سا ت کمر شل پلاٹ مجموعی طور پردو کروڑ65 لاکھ54ہزار روپے میں نیلام کر دئیے گئے سب سے زیادہ بولی فیصل ٹاو¿ن سکیم کے بلاک اے میںواقع ایک مرلہ168مربع فٹ رقبے کے کارنر پلاٹ نمبر181-J کے لئے دی گئی اس کی بنیادی قیمت 18 لاکھ70ہزار روپے فی مرلہ رکھی گئی تھی جبکہ یہ23 لاکھ30ہزار روپے فی مرلہ کے حساب سے مجموعی طور پر40لاکھ69ہزار روپے میں نیلام ہوانیلام عام ایل ڈی اے کمیونٹی سنٹر 239-A نیو مسلم ٹاﺅن نزد ایوبیہ مارکیٹ میں منعقد ہو ا جس کی نگرانی ایل ڈی اے کی آکشن کمیٹی کے ارکان ڈائریکٹر فنانس ظہیر اصغر رانا‘ ڈائریکٹرز اسٹیٹ مینجمنٹ اکبر نکئی اور معظم رشید اورڈائریکٹر لینڈ ڈویلپمنٹ عمران رضا عباسی اور دیگر متعلقہ افسران نے کینیلام عام کے دوران بولی میں حصہ لینے کے خواہشمند28حضرات نے زر ضمانت جمع کروائینیلامی شروع ہونے سے پہلے نیلام عام کی شرائط پڑھ کر سنائی گئیں نیلامی میں شہریوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا ا ور ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر بولی دی -

مزید : میٹروپولیٹن 1