ایل ڈی اے 25سکولوں کے لئے بلا معاوضہ زمین فراہم کرے گا

ایل ڈی اے 25سکولوں کے لئے بلا معاوضہ زمین فراہم کرے گا

لاہور (جنرل رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے پرائیویٹ رہائشی سکیموں میں تعلیمی اداروں کے لئے مختص جگہوں پر جوائنٹ وینچر کی بنیاد پر سکول تعمیر کرنے اور چلانے کے لئے معروف اور مستحکم سکول سسٹمز سے 20ستمبر تک اظہار دلچسپی طلب کر لئے ہیں اس انتظام کے تحت ایل ڈی اے 25 سال کے لئے بلامعاوضہ زمین فراہم کرے گا جبکہ پارٹنر سکول سسٹم سکول کی عمارت تعمیر کرنے اور اسے چلانے کے ذمہ دار ہوں گے تاہم انہیں ان سکولوں میں غریب طبقے سے تعلق رکھنے والے طلبہ وطالبات کو مفت تعلیم دینا ہو گی جن کی تعداد سکول میں زیر تعلیم طلباءکی کل تعداد کا کم ازکم20 فیصد ضرور ہوگی ۔ یہ انتظام مینجمنٹ اینڈ ٹرانسفر آف پراپرٹیز ایکٹ 2014ءکے تحت کیا جائے گا ۔ پری کوالیفکیشن کی دستاویزات ایل ڈی اے کی ویب سائٹ www.lda.gop.pkپر دستیاب ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1