مبینہ دہشتگردوں کے خلاف بیان قلمبند نہ کروانے پر2 پولیس افسران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

مبینہ دہشتگردوں کے خلاف بیان قلمبند نہ کروانے پر2 پولیس افسران کے ناقابل ...

لاہور(نامہ نگار) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 15جیل ملازمین کو شہید کرنے کے مقدمہ میں گرفتار 4 مبینہ دہشت گردوں کے خلاف بیان قلمبند نہ کروانے پر2 پولیس افسران سب انسپکٹر منیر اور کرم الہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ فاضل جج نے 16ستمبر کو متعلقہ حکام کو انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ استغاثہ کے مطابق مذکورہ ملزمان کے خلاف تھانہ سمن آباد پولیس نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کررکھا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4