شوہر کے قتل کا الزام، عدالت نے بیوی اور 2 بھائیوں کو بری کر دیا

شوہر کے قتل کا الزام، عدالت نے بیوی اور 2 بھائیوں کو بری کر دیا

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج قمر الزمان نے شوہر کے قتل میں ملوث بیوی اوراس کے 2 بھائیوں کو بری کر دیا۔ استغاثہ کے مطابق بیوی سائرہ شفیق ،سالے بابر شفیق اورمحسن سلیم پر الزام تھا کہ انہوں نے 24اگست2009کو مرتضٰی خاور کو قتل کر دیا اور اس کا قیمتی سامان بھی لے گئے جس کا مقدمہ تھانہ گلشن اقبال پولیس نے مقتول کے سسر اور چچا شفیق احمد کی مدعیت میں درج کر لیا ۔بعدازاں مقتول کے والد محمد بشیر خاورجو کہ قطر میں مقیم تھے 8ستمبر 2013کو وطن واپس پہنچے تو اس نے مقدمہ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مزیدایک استغاثہ دائر کیا جس میں مقتول کی بیوی سائرہ شفیق ،سالے بابر شفیق اورمحسن سلیم کو ملزم نامزد کیا گیاجس پر پولیس نے تفتیش کے بعد چالان عدالت میں جمع کروا دیا۔فاضل عدالت نے وکلاءے دلائل سننے اور گواہان کے بیانا ت کے بعد جرم ثابت نہ ہونے پر مذکورہ تیوں ملزمان کو بری کرنے کا حکم سنا دیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4