گرانفروشی کرنے پر 73دکانداروں کے چالان،82ہزار سے زائد جرمانہ

گرانفروشی کرنے پر 73دکانداروں کے چالان،82ہزار سے زائد جرمانہ


لاہور( جنرل رپورٹر) ڈی سی او کی ہدایت پرپرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں اورذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے726دکانوں کو چیک کیا اور گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے 83 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 82,200 روپے جرمانہ عائد کیا گیا09 افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور09افراد کو گرفتار کروایا گیا ۔

ڈی سی او نے کہا کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کو گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1