سیاسی و نظریاتی اختلافات بھلا کر سیلاب زدگان کی مدد کی جائے،ثمینہ گھرکی
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ اس وقت ہمارے بہن اور بھائی سیلاب کی تباہ کارےوں کی وجہ سے مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں آزمائش کی اس گھڑی مےں سےلاب کی وجہ سے متاثر ہونے والے بہن بھائیوں کو ہماری امداد کی ضرورت ہے اور ہم سب نے سےلاب زدگان کی سیاسی و نظرےاتی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر ان کی بھرپور مدد کرنی ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں ان کو تنہا نہیں چھوڑنا ہے
ثمینہ خالد گھرکی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی مشکل وقت میں سےلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اور آخری متاثرہ فرد کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیے گی اور جہاں تک ممکن ہو سکا ان کی بھرپور مدد بھی کرے گی کیونکہ ہم ےہ سمجھتے ہیں کہ مصیبت کی گھڑی میں خلق خدا کی خدمت ہی اصل سیاست ہے اور پیپلز پارٹی کی سیاست کا مقصد ہی عوام کی خدمت کرنا ہے عوام کی خدمت بھی کسی عبادت سے کم نہیں ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب مےں سےلاب اوربارشوں سے پےدا ہونے والی تباہی پر پیپلز پارٹی کو دلی دکھ اور افسوس ہوا ہے ایک طرف سےلاب سے متاثرہ افراد ہیں تو دوسری طرف سیاسی بے ےقینی کی صورت حال ہے جس کا خاتمہ نہایت ضروری ہے سیاسی استحکام سے ہی ملکی استحکام آئے گا۔