تعلیم کے میدان میں میلینیم ڈویلپمنٹ اہداف کیلئے 2ارب مختص کئے،مجتبیٰ شجاع

تعلیم کے میدان میں میلینیم ڈویلپمنٹ اہداف کیلئے 2ارب مختص کئے،مجتبیٰ شجاع

لاہور ( خبرنگار) وزیر ایکسائز و ٹیکسین ، خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت نے تعلیم کے شعبہ میں ملینیم ڈویلپمنٹ اہداف حاصل کرنے کے لئے2ارب روپے کے فنڈز فراہم کئے ہیں تاکہ عوام کو تعلیم کی جدید سہولتیں مہیا کرکے پرامن اور صحت مندمعاشرے کو فروغ دیا جاسکے انہوںنے کہاکہ معیار ی تعلیم کے مواقع ہر مکتبہ فکر کے طلباءکو فراہم کرکے دہشت گردی جیسی لعنت سے چھٹکاراپایاجاسکتا ہے ہماری حکومت نے گذشتہ چھ سال کے دوران شعبہ تعلیم کےلئے بجٹ بتدریج بڑھایاہے اور کل بجٹ کا 26.25 فیصد 274 ارب روپے مختص کیاگیاہے 20لاکھ ناخواندہ افراد کو غیر رسمی تعلیمی فراہم کرنے کے لیے 2ارب 40کروڑ روپے کے فنڈ فراہم کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ25لاکھ سے زائد نوجوان مرد و خواتین کو علم و ہنر سکھانے کے لیے صوبہ بھر میں فنکشنل لٹریسی سنٹر اور 14ہزار سے زائد خواتین کے لیے کمیونٹی لرننگ سنٹرز قائم کئے گئے ہیں خواندگی کے عالمی دن کے حوالے سے اپنی رہائش گاہ پر نوجوانوں کے وفود سے خطاب کرتے ہوئے مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ گزشتہ دور میں 75ہزار سکول ٹیچرز شفاف طریقے سے بھرتی کئے اور ایک لاکھ مزید سکول ٹیچرز کی خدمات حاصل کی جارہی ہے تاکہ پنجاب میں100 فیصد خواندگی کا ہدف حاصل کیا جاسکے برطانوی ادارے ڈی ایف آئی ڈی کی جانب سے 351ملین روپے کی امداد سے سرکاری سکولوں میں 15ہزار نئے کلاس رومز تعمیر کئے جائیں گے طالبات کو وظائف کی مد میں ایک ارب 50 کروڑ روپے، گرلز سکولوں میں بنیادی سہولتو ں کی فراہمی کے لئے 3 ارب 50 کروڑ روپے کے فنڈز اور صوبہ کے تین پسماندہ ترین اضلاع میں طالبات کے وظائف کی رقم دگنا کر دی گئی ہے مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ مالی سال کے دوران اجالا پروگرام کے ذریعے 2.5 ارب روپے سے دو لاکھ طلبہ میں سولر لیمپ تقسیم کئے-انہوںنے کہا کہ طلبہ کو حصول تعلیم کے لئے جدید سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں اور میرٹ پر لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا پروگرام اس سال بھی جاری رہے گااور ایک لاکھ لیپ ٹاپ فراہم کئے جائیں گے - انہوں نے کہا کہ حکومت معاشرے کے تمام طبقات خصوصا کم وسیلہ لوگو ںکے لئے تعلیم کی سہولتیں فراہم کرنے کوترجیح دے رہی ہے اور انڈوومنٹ فنڈ ، پنجاب ایجوکیشن فا¶نڈیشن کے7ارب 50کروڑ روپے سے زائد کے وظائف اور دیگر وظائف و سہولتیں فراہم کرکے کم وسائل رکھنے والے طلباءو طالبات کو تعلیم کی معیاری و جدید سہولتیں فراہم کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ مسحق طلباءکو قومی دھارے میں شامل کیاجاسکے -

مزید : میٹروپولیٹن 1