نئے پاکستان کے قیام سے کرپشن اور بدامنی ختم ہو گی،عبدالعلیم خان

نئے پاکستان کے قیام سے کرپشن اور بدامنی ختم ہو گی،عبدالعلیم خان

لاہور (نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف ضلع لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ حکمران خاطر جمع رکھیں آزادی مارچ کے دھرنے عوامی بیداری اور ملک میں نئی سیاست کی بنیاد ثابت ہوں گے اور نئے پاکستان کے قیام سے کرپشن، خاندانی سیاست اور ملک میں جاری بدامنی اور معاشی عدم استحکام خاتمہ ہوگا انہوں نے کہا کہ اب جعلی جمہوریت اور جعلی مینڈیٹ والوں کو جانا ہوگا عمران خان کی طرف سے دئیے جانے والے دھاندلی کے ثبوت سامنے آنا شروع ہوگئے ہیںلودھراں ، لاہور اور دیگر شہروں میں بھی جس حلقے کو کھولا گیا ہے وہاں ہزاروں ووٹ بوگس اور غیر تصدیق شدہ سامنے آرہے ہیں جس کی تازہ مثال لاہور کے دو قومی حلقے این اے 125 اور این اے 128 ہے عبدالعلیم خان نے کہا کہ دھاندلی زدہ حکمران اب عوامی رد عمل سے نہیں بچ سکیں گے

 عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ سیلاب حکومت اور سرکاری اداروں کی کھلم کھلا ناکامی ہے جہاں اقربا پروری، کرپشن اور سیاسی مداخلت کے باعث حکومتی مشینری اپنے فرائض سرانجام نہیں دے رہی چند برس قبل اسی وزیراعلی کے دور حکومت میں آنے والے بدترین سیلاب پر قائم کردہ ہائی کورٹ کے کمیشن کی رپورٹ کو نہ تو باقاعدہ جاری کیا گیا اور نہ ہی ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گی عبدالعلیم خان نے کہا کہ سیلاب کا بہانہ بنا کر آنیاں جانیاں کرنے والے اور پھرتیاں دکھانے والے لاہور پیرس کی بجائے وینس بنا رہے ہیں اور صرف میڈیا پر اپنی کارکردگی ظاہر کرکے سیلاب میں پھنسے ہوئے ہزاروں لوگوں کو بے یارو مدد گار چھوڑ دیا گیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1