پراکس کی خواتین ملازمین نے بچوں کو دفاتر لانے کی اجازت مانگ لی

پراکس کی خواتین ملازمین نے بچوں کو دفاتر لانے کی اجازت مانگ لی

لاہور(سٹاف رپورٹر)ریلوے کے ذیلی ادارے پراکس میں خواتین نے اپنے ہمراہ بچوں کو دفاتر میں لانے کی تحریر ی اجازت مانگ لی اس سلسلے میں منیجنگ ڈائریکٹر پراکس کو درخواست دے دی ہے ذرائع نے بتایا کہ سابق منیجنگ ڈائریکٹر پراکس ظہور خٹک نے یہ پابندی عائد کی تھی کہ کوئی بھی مرد اورخواتین آفیسر یا ملازمین اپنے بچوں کو دفاتر میں نہیں لاسکتے اور اگر کوئی افسر اس قانون کی خلاف ورزی کرے گا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی لیکن اس قانون پر پراکس آفیسر نے عمل نہیں کیا اور آفیسر کی طرف سے بچے کو یہاں لایا جاتاہے یہ صورتحال دیکھ کر دوسری خواتین بھی میدان میں آگئیں اور انہوں نے بھی کام کے وقت اپنے بچوں کو دفاتر میں لانے کے لئے تحریری اجازت لینے کی کوششیں شروع کردی ہیںاس سلسلے میں ریلوے انکوائری اوربکنگ آفس کی خواتین نے منیجنگ ڈائریکٹر کو تحریری درخواست دی ہے کہ انہیں بھی بچوں کو اپنے ہمراہ دفاتر میں لانے کے لئے اجازت دی جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1