جمہوریت ختم کرنے کے خواہشمند عناصر ملک کی ترقی نہیں چاہتے،عرفان دولتانہ

جمہوریت ختم کرنے کے خواہشمند عناصر ملک کی ترقی نہیں چاہتے،عرفان دولتانہ


لاہور(پ ر) مسلم لیگ( ن )کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ عمران خان جمہوری نظام ختم کرنا چاہتے ہیں مگر وہ یاد رکھیں کہ جمہوریت کی وجہ سے ہی اقوام نے ترقی کی ہے، عمران خان کو دنیا کے جمہوری ممالک سے سبق حاصل کرنا چاہیے، جمہوریت کے سوا کوئی راہ نجات نہیں، لوگوں کے مسائل حل کرنا ہی جمہوریت کا اصل ثمر ہے،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کیوں جمہوری نظام ختم کرنے کی سازش کررہے ہیں ۔وہ کیوں نہیں سمجھتے کہ جمہوری نظام سے ملک ترقی کرے گا 59،پاکستان میں ہمیشہ جمہوری دور میں ہی ترقی ہوئی ہے اور جمہوری حکومت میں ہی عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے ،جولوگ جمہوری نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں وہ دراصل ملک کی ترقی نہیں چاہتے،مسلم لیگ (ن) کے دور روپے کی قدر مستحکم ہوئی اورمعاشی خوشحالی کا سفر شروع ہوا ،دنیا بھر کے ممالک نے یہاں سرمایہ کار ی کرنے کے لئے دلچسپی ظاہر کی لیکن آمریت کے دور میںیہاں کوئی سرمایہ کاری کرنے کو تیار نہ تھا ،عمران خان نہیں چاہتے کہ ملک سے غربت ختم ہواور یہاں کے عوام سکھ کا سانس لیں،عمران خان اور طاہر القادری کا ایجنڈا ایک ہے ،دونوں جمہوریت نہیں چاہتے ،ان کی وجہ سے چین کے صدر نے پاکستان کا دورہ ملتوی کیا

مزید : میٹروپولیٹن 1