حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے پنجاب پانی میں ڈوب گیا،اعجاز احمد چودھری

حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے پنجاب پانی میں ڈوب گیا،اعجاز احمد چودھری

لاہور (نمائندہ خصوصی ) تحریک انصافپنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاہے کہ شریف برادران کی نااہلی اور بدانتظامی کی وجہ سے صوبہ پنجاب پانی میں ڈوب گیا ہے ،صوبے کے سارے وسائل تخت لاہور کو بچانے پر خرچ کر دیئے گئے ، ہرطرفسیلاب نے صوبے میں تباہی مچا دی ہے ،انہوں نے کہاکہ پل بنانے اور میٹرو چلانے کی بجائے پنجاب میں نئے ڈیم بناتے تو اتنے بڑے پیمانے پر تباہی نہ ہوتی ، پچھلے تیس سالوں سے (ن) لیگ صوبہ پنجاب پر حکومت کر رہی ہے اور آج پنجاب کی تباہی اور بربادی کی ذمہ دار بھی شریف برادران ہیں، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ، عوام اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاموں میںمصروفہیں ،صوبے میں حکومت اور انتظامیہ دوبین سے بھی نظر نہیں آ رہی ، انہوں نے کہاکہ سیلاب متاثرین کو ریلیف دینے میں پنجاب کی حکومت بُری طرح ناکام ثابت ہو چکی ہے ، تحریک انصافکے کارکنان پنجاب کے جن جن علاقوں میں سیلاب آیا ہے وہاں متاثرین کی فوری مدد کریں اور امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ، انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کی مدد میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑیں ،تحریک انصافسیلاب سے بڑے پیمانے پر مالی و جانی نقصان ہوا ہے ان متاثرین کے دکھ اور درد میں برابر کی شریک ہے ،انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کی ذمہ داری بنتی تھی کہ دریاﺅںاور نالوںکے پشتوں کو ازسرنو تعمیر کرتی اور ان دریاﺅں میں نئے بندباندھتی تاکہ دریا کے پانی کے بہاﺅ میں کمی واقعہ ہوتی لیکن عوام دشمن حکمرانوں نے عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑا ہوا ہے ،انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کے پاس کوئی پلاننگ نہیں کہ وہ صوبے کو اتنے بڑھے نقصان سے بچا سکے، پنجاب حکومت کی نااہلی ، لاپرواہی اور نام نہاد گڈگورننس کاپول کھل گیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1