کامیاب دھرنے کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں،زبیر نیازی

کامیاب دھرنے کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں،زبیر نیازی


لاہور (نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف یوتھ ونگ پنجاب کے صدر زبیر خان نیازی‘ سیکرٹری اطلاعات عدیل شفیع‘ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عصری بنت نعیم اور انچارج یوتھ ونگ سوشل میڈیا پنجاب مہرین علی نے کہا ہے کہ چیرمین تحریک انصافعمران خان کے اسلام آباد کے کامیاب دھرنے کے ثمرات سامنے آ نا شروع ہو گئے ہیں اور ایک ایک کرکے حکومتی دھاندلی کے ثبوت بھی منظر عام پر آنا شروع ہو گئے ہیں

شاید ہی قومی و صوبائی اسمبلی کا کوئی حلقہ ایسا ہو جہاں پر مسلم لیگ (ن) دھاندلی سے کامیاب نہ ہوئی ہو گیارہ مئی کو عوام نے فیصلہ عمران خان کے حق میں ہی دیا تھا اور پی ٹی آئی نے ملک بھر سے کلین سوئپ کیا تھا لیکن عمران خان کے مینڈیٹ کو پنکچر لگا دئیے گئے اور بھاری اکثریت والی جیت کو شکست میں تبدیل کردیا گیا تھا انہوں نے کہا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ نیا پاکستان نہیں بنا وہ غلط فہمی کا شکار ہیں تبدیلی آ چکی ہے اور نئے پاکستان کی بنیاد رکھی جا چکی ہے تقریبا ایک ماہ ہونے والا ہے اور لاکھوں کی تعداد میں عوام کا عمران خان کے دھرنوں میں شرکت کرنا تبدیلی کی بنیاد بن چکا ہےآ نے والا وقت صرف اور صرف عمران خان کا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1