سعودی قونصلیٹ سے درجنوں پاسپورٹ مسترد ہونے سے حج آرگنائزر پریشان

سعودی قونصلیٹ سے درجنوں پاسپورٹ مسترد ہونے سے حج آرگنائزر پریشان

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) سعودی قونصلیٹ اسلام آباد کی بائیو میٹک مشینیں مسئلہ بن گئیں درجنوں پاسپورٹ مسترد ہونے سے پرائیویٹ حج سکیم کے حج آرگنائزر اضطراب کا شکار ،عازمین حج بھی حج آرگنائزر سے ناراض،ہوپ کے ذمہ داران کی جے ایس حج شہزاد احمد کی قیادت میں سعودی قونصلیٹ کے ذمہ داران سے طویل مشاورت ،سعودی قونصلیٹ نے حج ویزے لگانے کے عمل کوتیز کرنے اور ویزے مسترد ہونے کی وجوہات تلاش کر کے فوری مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے،ہوپ کے تمام گیٹ وے کے ذمہ داران نے سنجیدگی سے اس مسئلہ پر مشاورت کی اور وزارت مذہبی امور کے جے ایس نے خصوصی دلچسپی لے کر مسئلہ حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے حج آرگنائزر اپنے پاسپورٹ 12 ستمبر تک اپنے پاسپورٹ ویزے کے لیے ہر صورت جمع کرائیں،ہوپ کے رہنماوں حاجی ثناو اللہ ،ایوب عباسی ،عبد الرزاق ، مسعود شنواری ،حاجی مقبول احمد ،احسان اللہ پر مشتمل وفد کی ملاقات کامیاب رہی ہے اوراہم مسائل حل ہو جائیں گے ،حاجی مقبول احمد اور احسان اللہ کی روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو،انہوں نے کہا کہ جن عازمین حج کے پاسپورٹوں کی معیاد 31مارچ2015ء سے پہلے ختم ہو رہی ہے ان کو اسلام آباد میں ایک دن میں پاسپورٹ بنوانے کی منظوری دی گئی ہے ،جن آرگنائزر کے پاسپورٹ آ گئے ہیں وہ فوری بار کوڈ لگا کر اپنے حاجی کیمپوں کے ذریعے پاسپورٹ جمع کرائیں،انہیں نے کہا پاسپورٹ پر حج ویزے لگانے کا واقعی بڑا مسئلہ ہو گیا تھا اور درجنوں پاسپورٹ ویزہ لگنے سے مسترد ہوئے ہیں جس کی وجہ سے حج آرگنائزر اور عازمین حج کو مسائل کا سامنا ہے۔

حج آرگنائزر

مزید : صفحہ آخر