لاہور سٹاک ایکسچینج نے سیف کے اشتراک سے کیمپس آﺅٹ ریچ پروگرام کاپہلا سیشن منعقد کیا

لاہور سٹاک ایکسچینج نے سیف کے اشتراک سے کیمپس آﺅٹ ریچ پروگرام کاپہلا سیشن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور سٹاک ایکسچینج نے ساﺅتھ ایشن فیڈریشن آف ایکس چینجز (سیف) کے اشتراک سے پروفیشنلز اکیڈمی آف کامرس (پیک) لاہور کے طلباﺅ طالبات کے لئے کیمپس آﺅٹ ریچ پروگرام کاپہلا سیشن منعقد کیا۔سیمینار میں مہمان خصوصی لاہور سٹاک ایکسچینج کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، ساﺅتھ ایشین فیڈریشن آف ایکس چینجز (سیف) کے سیکٹری جنرل آفتاب احمد چوہدری تھے۔ اس موقع پر لاہور سٹاک ایکسچینج کے کارپوریٹ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کی مس گیتی بھٹی نے پاکستان کی معیشت اور فنانشل سسٹم۔ فنانشل مارکیٹ اور اس کے متعلقہ قوانین۔ انوسٹمنٹ پروڈکٹس۔ فنانشل سروسز اور پاکستان میں دستیاب انوسٹمنٹ کی سہولیات کے بارے میں آگاہی دی۔ انھوں نے متعلقہ فنانشل سروسز مہیا کرنے والے اداروں کے بارے میں بھی گفتگو کی۔ انھوں نے سٹاک ایکسچینج کے روز مرہ کے معاملات پر بھی روشنی ڈالی۔ جس میں کمپنیوں کی لسٹنگ۔ حصص کی خریدوفروخت اور انتظامی امور۔ سٹاک ایکسچینج کی حساسیت اور انوسٹرز کا تحفظ شامل ہے۔
لاہور سٹاک ایکسچینج

مزید :

صفحہ آخر -