افغانستان میں دو پاکستانی انجینئرز کو اغواءکرلیاگیا

افغانستان میں دو پاکستانی انجینئرز کو اغواءکرلیاگیا

کابل(اے این این)افغانستان میں دو پاکستانی انجینئرز کو اغواءکرلیاگیا۔مقامی سکیورٹی حکام کے مطابق پاکستانی انجینئرز کوافغانستان کے شمالی صوبے جاوزان کے علاقے شیر برگان میں سفر کے دوران باشیکور ہائی وے سے مسلح افراد نے اغواءکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاہے۔ابتدائی طورپر پاکستانی انجینئرز کے اغواءکی وجو ہات کا پتہ نہیں چل سکانہ ہی کسی گروپ نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔اس سے قبل اگست میں بھارت کے تین شہریوں کو صوبہ لوغر سے طالبان نے اغواءکرلیا تھا جنہیں افغان فورسز نے آپریشن کے بعدبازیاب کرلیا تھا۔

 انجینئرز اغواء

مزید : صفحہ آخر