جماعت اسلامی سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کر رہی ہے ،لیاقت بلوچ

جماعت اسلامی سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کر رہی ہے ،لیاقت بلوچ

لاہور(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے لاہور ، حافظ آباد ، جلالپور بھٹیاں میں شدید سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ۔جماعت اسلامی اور الخدمت فاﺅنڈیشن کے رضا کار بھی ان کے ہمراہ تھے ۔لیاقت بلوچ نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مصیبت اور دکھ کی اس گھڑی میں جماعت اسلامی اور الخدمت فاﺅنڈیشن سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کر رہی ہے ۔ متاثرین میں کھانا ، بچوں کے لیے دودھ ، خشک راشن اور مویشیوں کو خشک چارہ پہنچا نے کا اہتمام کر رہی ہیں ۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ متاثرہ افراد کی دل کھو ل کر امداد کریں۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ سیلاب کی روک تھام کے لیے حکومتی حکمت عملی ناکام ہے ۔ محکمہ اری گیشن ، فلڈ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ ، ڈرینج اور بند مضبوط کرنے والے اداروں کی نااہلی ، کرپشن ، بد انتظامی سے عوام کو بری طرح تباہی کا سامناہے اور سیلاب سے بچاﺅ کے اقدامات ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں ۔ حکومت ، سرکاری اداروں ، ضلعی انتظامیہ میں کوآرڈی نیشن کی کمی ، ناتجربہ کاری ، غلط پلاننگ ، اقرباپروری سے اربوں روپے کے وسائل کا کوئی پتہ ہی نہیں کہ وہ کہاںخرچ ہورہے ہیں ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ ملک مسلسل بحرانوں سے دوچار ہے ۔ قرآن و سنت کے احکامات سے انحراف اللہ کی ناراضگی کا سبب بنا ہواہے ۔

لےاقت بلوچ

مزید : صفحہ آخر