لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم کی نااہلی کیلئے دائر انٹرا کورٹ اپیل خارج کر دی

لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم کی نااہلی کیلئے دائر انٹرا کورٹ اپیل خارج کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کیلئے دائر انٹرا کورٹ اپیل خارج کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 66اور 69 کے تحت پارلیمنٹ کی کارروائی اور ممبران کا کنڈکٹ کسی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن اور مسٹر جسٹس فیصل زمان خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے تحریک انصاف لائرز ونگ پنجاب کے نائب صدر گوہر نواز سندھو کی طرف سے دائر انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کی، وفاقی حکومت کی طرف سے ڈپٹی اٹارنی جنرل وقاص قدیر ڈار نے بنچ کو آگاہ کیا کہ آئین کے آرٹیکل 66اور 69کے تحت پارلیمنٹ کی کارروائی، ممبران پارلیمنٹ کا کنڈکٹ اور انکے بیانات کو کسی بھی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا لہذا درخواست خارج کی جائے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزارالفاظ کے چناﺅکی بنیاد پر وزیر اعظم کی نااہلی چاہ رہے ہیں جو آئین اور قانون کے مطابق ممکن نہیں ہے، عدالت نے تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد وزیر اعظم کی نااہلی کیلئے انٹراکورٹ اپیل خارج قرار دیدی۔
اپیل خارج

مزید :

صفحہ آخر -