تحریک انصاف کے کارکنوںکا لالک چوک میں 22ویں روز بھی دھرنا

تحریک انصاف کے کارکنوںکا لالک چوک میں 22ویں روز بھی دھرنا

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے لاہور کے علاقے ڈ یفنس کے لالک چوک میں 22ویں روز بھی چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہداےت پر دھرنا دینے کا سلسلہ جاری رکھا جو رات گئے تک جاری رہا۔اس موقع پر تحریک انصاف لاہور کے کارکنان کی بھرپور تعداد نے شرکت کی دھرنے کے شرکاءمیں سے زےادہ تر کارکنان کی تعداد خواتین کی تھی جنہوں نے اپنے چہروں پر پارٹی پر چم پینٹ کر رکھے تھے اور اپنے ہاتھوں میں بھی پارٹی کے پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ اس موقع پر ساﺅنڈ سسٹم پر پی ٹی آئی کے روائتی ترانے بھی لگائے گئے جن پر نوجوانوں نے رقص بھی کیا ۔اس احتجاجی دھرنے میں تحریک انصاف ےوتھ ونگ سوشل میڈیا کی انچارج مہرین علی‘ فاطمہ رضوان‘ علینہ رضوان‘ حسن نیازی‘ ارسلان نعیم‘ بلال باری اور حیدر علی ملک سمیت دیگر نے شرکت کی ۔گزشتہ روز بھی بہت سے کارکنان نے اپنی فیملی کے ارکان جن میں بچے بھی شامل تھے کہ ساتھ شرکت کی اور کہا کہ ہم نیا پاکستان بنانے کے لئے میدان میں نکلے ہیں اور عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بنا کر ہی دم لیں گے جتنے مرضی دن گزر جائیں ہم عمران خان کی ہداےت پر دھرنا جاری رکھیں گے ۔اس موقع پر کارکنان نے گو نواز گو‘ گو شہباز گو ‘ جعلی الیکشن جعلی حکومت نامنطور اور عمران خان کے حق میں بھرپور نعرے بھی لگائے ۔

دھرنا

مزید : صفحہ آخر