پارٹنر اغواءکیس، رکن اسمبلی جاوید لطیف اور بھائیوں کیخلاف درخواست خارج

پارٹنر اغواءکیس، رکن اسمبلی جاوید لطیف اور بھائیوں کیخلاف درخواست خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے 9 سال بعد نواز لیگ کے ایم این اے جاوید لطیف اور ان کے3 بھائیوں کے خلاف بزنس پارٹنر کے اغواءکیس کو خارج کرنے کی درخواست نمٹا دی ۔لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس منظور احمد ملک نے ایم این اے جاوید لطیف اور انکے تین بھائیوں کی اخراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ تھانہ اے ڈویژن پولیس شیخوپورہ نے ضا بطہ فوجداری کی دفعہ 364کے تحت ان کے خلاف بزنس پارٹنر ابراہیم کو قتل کی نیت سے اغوا کرنے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے ، انہوں نے موقف اختیار کیا کہ یہ مقدمہ بالکل جھوٹا اور بے بنیاد ہے لہذا اسے خارج کرنے کا حکم دیا جائے، تفتیشی پولیس کی طرف سے عدالت کو بتایاگیا کہ ابھی تک ملزمان پر اپنے بزنس پارٹنر ابراہیم کو اغوا کرنے کا الزام ثابت نہیں ہو سکا جبکہ مقدمہ کا مدعی بھی تفتیش میں تعاون نہیں کر رہا، ڈپٹی پراسکیوٹر کی طرف سے عدالت کو آگاہ کیا گیا ہے کہ مقدمے کا چالان ٹرائل کورٹ میں جمع کرایا جا چکا ہے، جس پر عدالت نے جاوید لطیف اور انکے تین بھائیوں کی اخراج مقدمہ کی درخواست نمٹاتے ہوئے حکم جاری کیا کہ اگر درخواست گزار ضروری سمجھیں تو وہ اپنے موقف کیلئے ٹرائل کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔
 درخواست خارج

مزید :

صفحہ آخر -