سیلاب کے باعث ریلوے پولیس کے اہلکاروں کو اسلام آباد سے واپس بلا لیا گیا

سیلاب کے باعث ریلوے پولیس کے اہلکاروں کو اسلام آباد سے واپس بلا لیا گیا

لاہور(سٹاف رپورٹر)ریلو ے پولیس حکام نے سیلاب کے دوران ریلوے ٹریک کی ممکنہ تباہی کے خطرے کے پیش نظر انقلاب اور آزادی مارچ میں بھجوائی گئی پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری واپس منگوالی ہے اس ضمن میں متعلقہ پولیس اہلکاروں کو جلد ازجلد اپنی ڈویژنوں میں پہنچنے کی ہدایت کی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ ریلوے پولیس کی طرف سے انقلاب اور آزادی مارچ کی سکیورٹی اور ممکنہ ہنگامہ آرائی کی روک تھام کے لئے ایک ہزار پولیس اہلکار اسلام آباد بھجوائے گئے اور یہ پولیس اہلکار 14اگست سے وہاں پر ہی تھے ،فرائض کی انجام دہی پر مامور تھے لیکن انہیں اب واپس بلا لیا گیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ سیلاب کے باعث خدشہ ہے کہ ریلوے ٹریک کو بھی کہیں نہ کہیں نقصان پہنچا ہوگا اور اس بات کا بھی امکان موجود رہا کہ ان کی ریلوے کالونیوں میں ضرورت پڑ سکتی۔ان ممکنہ ہنگامی امداد کی فراہمی کومدنظر رکھتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو ڈویژنوں میں پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسلام آباد میں معاملات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں حالات کنٹرول میں ہیں اس لئے بھی ان کی وہاں ضرورت نہیں محسوس کی جارہی تھی اس لئے بھی انہیں واپس بلایا گیا ہے ۔

رےلوے پولےس

مزید : صفحہ آخر