بے اولاد بیوہ نے اپنی 3 کروڑ ڈالر کی جائیداد چینی سیاحتی گائیڈ کے نام کردی

بے اولاد بیوہ نے اپنی 3 کروڑ ڈالر کی جائیداد چینی سیاحتی گائیڈ کے نام کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سنگاپور (نیوز ڈیسک) ایک بے اولاد بیوہ مرنے سے پہلے اپنی 3 کروڑ ڈالر (تقریباً 3 ارب پاکستانی روپے) کی جائیداد ایک چینی سیاحتی گائیڈ کے نام کردی۔ معمر خاتون کی 40 سالہ گائیڈ سے ملاقات اس وقت ہوئی جب وہ سیاحت کیلئے چین گئی خاتون گائیڈ کے ہمدردانہ رویے اور اس کی بیوی اور بچوں سے ملنے والی محبت سے بہت متاثر ہوئی اس کے خاندان سے مستقل متعلق قائم کرلیا۔ ستاسی سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہونے سے پہلے معمر خاتون نے وصیت کی کہ اس کا قیمتی گھر اور تمام اثاثہ جات چینی گائیڈ کی ملکیت ہوں گے۔ خاتون کی وفات کے بعد چینی گائیڈ بیوی بچوں کے ساتھ سنگاپور منتقل ہوگیا اور خاتون کے گھر میں قیام پذیر ہوگیا۔ تاہم اس کی خوشیوں بھری زندگی کو ایک سال ہی گزرا تھا کہ فوت ہونے والی بڑھیا کا بھانجا گھر خالی کروانے آگیا۔ اس کا موقف ہے کہ اس کی خالہ دماغی بیماری ڈمینشیا کا شکار تھی اور گائیڈ نے اس کی جذباتی اور نفسیاتی کمزوری کا فائدہ اٹھا کر اس کی جائیداد پر قبضہ کیا۔ دوسری جانب گائیڈ اور اس کی بیوی کا موقف ہے کہ وہ صدقِ دل سے بڑھیا کی خدمت کرتے رہے جس سے خوش ہوکر اس نے جائیداد ان کے نام کردی۔

مزید :

صفحہ آخر -