مخالفین نے مجھ پر کالا جادو کردیا، تھائی وزیر اعظم کا بیان

مخالفین نے مجھ پر کالا جادو کردیا، تھائی وزیر اعظم کا بیان
مخالفین نے مجھ پر کالا جادو کردیا، تھائی وزیر اعظم کا بیان

  

پکتھیا(نیوزڈیسک)تھائی لینڈ کے نئے وزیر اعظم جنرل پرے یتھ چین نے اپنی مخالف اپوزیشن جماعتوں پر الزام لگایا ہے کہ وہ میرے خلاف کالا جادو استعمال کررہے ہیں مقامی اخبارات کے بقوں تھائی لینڈ وزیر اعظم آج کل بدن درد اور گلے کے دکھنے کی شکایت کررہے ہیں۔جمعرات کے دن انہوں نے ایک میٹنگ میں نیشنل ریفارم کونسل کے ارکان کے انتخاب کے ذمہ داروں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان پر کالا جادو کے وار چلنے کے شواہد ملے ہیں اور انہوں نے الزام لگایا ہے کہ میرے مخالفین مجھ پر کالا جادو کروا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ مجھ پر تعویز کروا رہے ہیں اور مجھ پر پانی کے چھینٹے بھی پڑے ہیں یاد رہے کہ تھائی لینڈ اور اس کے آس پاس کے علاقے مثلاً کموڈیا کالے جادو کے لئے مشہور ہیں اور اس میں ان کی ایک تاریخ بھی ہے۔ ایک مشہور سفلی عمل جسے برنگ کہتے ہیں اس ملک میں قانونی طور پر ممنوع ہے لیکن اس کے باوجود کئی سفلی عاملین آج بھی کررہے ہیں جنرل پرے یتھ کا کہنا ہے کہ کے جواب میں نے بھی اس کے کاٹ کے لئے عمل کروا لیا ہے جو میری ان اعمال بد کے خلاف حفاظت کرے گا۔

مزید : صفحہ آخر