بار بار تبادلوں پر سیکرٹری آبپاشی کو درخواست گزار کا معاملہ حل کرنے کی ہدایت

بار بار تبادلوں پر سیکرٹری آبپاشی کو درخواست گزار کا معاملہ حل کرنے کی ہدایت

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ آبپاشی کے ایس ڈی او کے بار بار تبادلے کے خلاف درخواست نمٹاتے ہوئے سیکرٹری آبپاشی کو ہدایت کہ ہے کہ تین ہفتے میں درخواست گزار کو سن کر معاملے کا فیصلہ کیا جائے ۔لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس فیصل زمان خان نے افتخار نواز کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے محکمہ کی طرف سے دی گئی مختلف انکوائریاں کیں جن میں محکمے کے افسران کی کرپشن ثابت ہوئی اور انہوں نے ان افراد کیخلاف مجاز اتھارٹی کو کارروائی کرنے کی سفارش کی ، انہوں نے موقف اختیار کیا کہ کرپشن پکڑنے پر محکمے کے افسران ان کیخلاف ہو چکے ہیں اور بار بار ان تبادلہ کیا جارہاہے، درخواست گزار نے عدالت کو بتایاکہ گزشتہ پانچ میں چار مرتبہ انکا تبادلہ کیا جا چکا ہے ، انہوں نے استدعا کی کہ عدالت اس ناانصافی کا نوٹس لے اور انکے بار بار تبادلوں کے احکامات کالعدم قرار دے، عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد درخواست نمٹاتے ہوئے سیکرٹری آبپاشی کو حکم دیا کہ درخواست گزار کو سن کر تین ہفتوں میں انکی درخواست پر فیصلہ کیا جائے۔

مزید : علاقائی